ٹائمز آف پاکستان اردو سروس

ایڈیٹر فیصل ملک Urdu Times of Pakistan

Archive for the ‘انٹرنیٹ’ Category

یاہُو پیشکش مسترد کر دےگا

اطلاعات کے مطابق سرچ انجن یاہُو نے مائیکروسافٹ کی جانب سے یاہوُ کو خریدنے کی غیر رسمی پیشکش کو مسترد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

کئی خبررساں اداروں اور اخبارات کا کہنا ہے کہ یاہوُ کے بورڈ کے ارکان پیرگیارہ فروری کے اجلاس میں مائیکروسافٹ کی چوالیس اعشاریہ چھ ارب ڈالر کی بولی کو ناکافی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیں گے۔

واضح رہے کہ جب مائیکروسافٹ نے یہ بولی دی تھی تو اس وقت مائیکروسٹ کے اپنے شیئر کی قیمت اکتیس ڈالر تھی جو کہ یاہُو کے شیئر کی قیمت سے باسٹھ فیصد زیادہ تھی، لیکن گزشتہ جمہ کو جب کاروبار بند ہوا تو یاہوُ کے حصص کی قیمت 28 اعشاریہ 75 ڈالر تھی۔ اس نئی قیمت کے پیش نظر مبصرین کا کہنا ہے اب یاہُومائیکروسافٹ کی مجوزہ بولی کو قبول نہیں کرے گا۔

اخبار وال سٹریٹ جرنل نے ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ اس بات کا امکان کم ہی ہے کہ یاہُو کا بورڈ چالیس ڈالر فی شیئر سے کم کی قیمت کو قبول کرے گا۔

مائیکروسافٹ کا خدشہ

 بولی دینے کے بعد سے خود مائیکروسافٹ کے حصص کی قیمت میں بارہ فیصد کی کمی آ چکی ہے جس سے مائیکروسافٹ کو خدشہ ہو رہا ہے کہ شاید اس نے یاہُو کو بڑی پیشکش کر دی ہے

 

گرتے ہوئے حصص

گزشتہ دو سال سے یاہُو کے حصص کی قیمت چالیس ڈالر فی شیئر سے اوپر نہیں جا سکی ہے۔ اگرچہ مائیکروسافٹ کی جانب سے بولی لگائے جانے کے بعد سے یاہُو کے حصص کی قیمت میں تیزی سے کمی آئی ہے لیکن یاہُو کی ویب سائٹ اب بھی دنیا کے مقبول ترین سرچ انجنز میں سے ایک ہے۔

یاہُو کے حصص میں کمی ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب وہ گوگل کا مقابلہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے جو خود مائیکروسافٹ سے مقابلہ کر رہا ہے۔

بولی دینے کے بعد سے خود مائیکروسافٹ کے حصص کی قیمت میں بارہ فیصد کی کمی آ چکی ہے جس سے مائیکروسافٹ کو خدشہ ہو رہا ہے کہ شاید اس نے یاہُو کو بڑی پیشکش کر دی ہے اور اگر وہ یاہُو کو اتنی بڑی قیمت پر خریدتا ہے تو اس کا اصل کاروبار، یعنی نئے سوفٹ ویئرز بنانا، متاثر ہو سکتا ہے۔

خبررساں اداروں اور اخبارات کی اطلاعات اپنی جگہ لیکن مائیکروسافٹ اور یاہُو دونوں ان پر کسی قسم کا تبصرہ کرنے سےگریز کر رہے ہیں۔

  • 0 Comments
  • Filed under: انٹرنیٹ
  • کیبلز جوڑنے کا کام شروع

    انٹرٹیٹ
    توقع ہے کہ مرمت کا کام ایک ہفتے تک مکمل کر لیا جائے گا

    بحیرۂ روم میں انٹرنیٹ کی ان تاروں کی خرابی دور کرنے کے لیے کام شروع ہوگیا ہے جو گزشتہ ہفتے کٹ گئیں تھیں اور جس کی وجہ سے کئی ممالک میں انٹرنیٹ رابطوں میں خلل پڑ گیا تھا۔

    فلیگ ٹیلی کام نے جو انٹرنیٹ تاروں کی دیکھ بھال کی ذمہ دار ہے کہا ہے کہ مرمت کے کام میں ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔

    تاریں ٹوٹنے سے مشرقِ وسطی اور انڈیا میں نیٹ سروسز تعطل کا شکار ہوئی ہیں لیکن تا حال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آخر تاروں میں خرابی کیسے ہوئی۔

    فلیگ ٹیلی کام کے مطابق مرمت کے کام میں پچاس افراد کی ایک ٹیم شامل ہے جس میں کیبل انجینئر اور ماہرین شامل ہیں۔

    وہ جہاز جس سے پہلی تار کی مرمت کی جائے گی مقامِ معین تک پہنچ چکا ہے اور مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے جبکہ دوسرے جہاز سے مرمت کے کام کا آغاز اگلے منگل سے ہو جائے گا۔

    فلیگ ٹیلی کام کے ایک ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ انتہائی ٹیکنیکل نوعیت کا کام ہوگا جس کی تکمیل میں ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔

    ادھر مصر میں وزارتِ مواصلات نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ نیٹ کیبل میں خرابی اس لیے ہوئی کہ ایک مصری جہاز کے لنگر نے تاروں کو توڑ دیا۔مصری وزارت کا کہنا ہے کہ جب خرابی ہوئی اس وقت اس کا کوئی بحری جہاز علاقے میں موجود ہی نہیں تھا۔

    اس وقت مصر میں ستر فیصد جبکہ بھارت میں ساٹھ فیصد تک نیٹ ورک متاثر ہیں۔ متحدہ عرب امارات، کویت اور سعودی عرب میں بھی نیٹ سروسز میں خلل پڑا ہے۔

    دسمبر دو ہزار چھ میں زلزلے کے باعث آٹھ میں سے سات کیبلز خراب ہونے سے ایشیا میں نیٹ سروسز بری طرح متاثر ہوئی تھیں اور ان کی خرابی دور کرنے میں ایک ماہ کا عرصہ لگا تھا۔

    بشکریہ: بی بی سی اردو

  • 0 Comments
  • Filed under: انٹرنیٹ
  • گوگل
    مائیکرو سافٹ چاہتا ہے کہ وہ گوگل کا بہتر طور پر مقابلہ کر سکے

    سرچ انجن گوگل نے مائیکروسافٹ کی طرف سے یاہو کو خریدنے کے لیے لگائی گئی چار کروڑ چھیالیس لاکھ کی بولی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ مجوزہ ڈیل کی جانچ پڑتال کی جائے۔

    گوگل کا کہنا ہے کہ مجوزہ ڈیل صارفین کی مختلف کمپنیوں کی ای میل اور مسیجنگ سروس تک رسائی کو غیر منصفانہ طور پر محدود کر سکتی ہے۔

    گوگل نے الزام لگایا ہے کہ مائیکروسافٹ اس سے پہلے بھی اس نوعیت کی اجارہ داری قائم کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے۔

    مائیکرو سافٹ نے جمعہ کے روز یاہو کو خریدنے کے لیے بولی لگائی تھی۔ یاہو کا کہنا ہے کہ وہ اس بولی پر غور کر رہا ہے۔

    مائیکروسافٹ کے کیون جانسن کا کہنا ہے کہ مائیکروسافٹ اور یاہو کے انضمام سے وجود میں آنے والی کمپنی گوگل کا بہتر طور پر مقابلہ کر سکے گی۔

    ’آج آن لائن سرچ اور ایڈورٹائرنگ کی مارکیٹ پر بڑی حد تک صرف ایک کمپنی چھائی ہوئی ہے۔‘

    تاہم گوگل کی اعلیٰ عہدے داروں نے اس خیال سے اختلاف کیا ہے۔

    گوگل کے سینیئر نائب صدر برائے کارپوریٹ ڈیویلپمینٹ اور چیف لیگل آفیسر ڈیوڈ ڈرمنڈ کا کہنا ہے کہ یاہو کی خرید کے لیے مائیکروسافٹ کی بولی سے کئی تکلیف دہ سوالات پیدا ہوتے ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ یہ صرف ایک مالی سودہ نہیں ہے جس میں ایک کمپنی ایک دوسری کمپنی کو خرید رہی ہے، بلکہ اس کا تعلق کھلے پن اور ندرت جیسے انٹرنیٹ کے بنیادی اصولوں سے بھی ہے۔

    مسٹر ڈیوڈ ڈرمنڈ نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ ہو سکتا ہے اس سودے کے بعد مائیکروسافٹ غیر موزوں اثرورسوخ کا مظاہرہ کیا۔

    یورپی کمشن نے سن دو ہزار چار میں مائیکروسافٹ پر مارکیٹ اپنی اجارہ داری سے ناجائز فائدہ اٹھانے کے الزام میں انچاس کروڑ ستر لاکھ یورو جرمانہ عائد کیا تھا۔

    بشکریہ: بی بی سی اردو

  • 0 Comments
  • Filed under: انٹرنیٹ