پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی آج یوم یکجہتی کشمیرمنارہے ہیں۔کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ہر سال پانچ فروری کو یہ دن منایا جاتا ہے۔یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔شہداء کشمیر کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے آج صبح دو بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیا ر کی جائے گی،آزاد کشمیر اور پاکستان کو ملانے والے چھ پلوں پر انسانی ہاتھوں کی زنجیربنائی جائے گی،چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر میں خصوصی پروگرام اور تقاریب ہوں گی،اس کے علاوہ ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے ہوں گے جن میں عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بند کرانے اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کے وعدوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا جائے گا۔دنیا بھر میں مقیم پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی بھی اس موقع پر تقریبات کا انعقاد کرے گی اور اقوام متحدہ کے مشنز میں یاداشتیں پیش کی جائیں گی۔