ایڈیٹر فیصل ملک Urdu Times of Pakistan
29 جنوری
مصنف: فرقان سلیمان
ماہرینِ فلکیات نے کائنات میں پائے جانے والے سب سے بڑے ’بلیک ہول‘ کی کمیت(Mass) معلوم کر لی ہے۔
فن لینڈ سے تعلق رکھنے والے ماہرین کے مطابق یہ عظیم الجثہ بلیک ہول جسامت میں سورج سے اٹھارہ ارب گنا بڑا ہے۔
OJ287 نامی اس بلیک ہول کے گرد دیگر چھوٹے بلیک ہول گردش کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اس کی کمیت بالکل صحیح طور پر معلوم کی جا سکی۔
اس دریافت کی وجہ سے ہی سائنسدان آئن سٹائن کے قانونِِ کششِ ثقل کا تجربہ کرنے میں کامیاب رہے۔ اس سے قبل بلیک ہولز کے درمیان موجود میدانِ ثقل کی طاقت کی وجہ سے آئن سٹائن کے نظریۂ اضافت کو ان حالات میں جانچنا ممکن نہیں تھا۔
اس دریافت کی تفصیلات امریکی ریاست ٹیکساس میں ہونے والی امریکی فلکیات سوسائٹی کے اجلاس میں پیش کی گئیں۔
سائنسدانوں کے مطابق یہ بلیک ہول ایک ستارہ نما اجرام(quasar) کو قوت مہیا کرتا ہے۔یہ بلیک ہول اس ستارہ نما اجرام کے قریب سرطان کی کہکشاں میں واقع ہے اور اس کا زمین سے فاصلہ قریباً ساڑھے تین ارب نوری سال ہے۔
Leave a reply
You must be logged in to post a comment.