ایڈیٹر فیصل ملک Urdu Times of Pakistan
5 فروری
![]() |
|||||
| حالیہ ہفتوں میں شدید مایوسی کی کیفیت کا سامنا رہا ہے: مرزا | |||||
ہندوستان کی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ وہ تنازعات سے بچنے کے لیے انڈیا میں نہیں کھیلیں گی۔ اکیس سالہ ثانیہ مرزا کو انڈیا میں اپنے لباس اور انڈیا کے پرچم کی مبینہ بے حرمتی کرنے جیسے تنازعات کا سامنا رہا ہے۔
عالمی رینکنگ میں انتیسیویں نمبر کی کھلاڑی مرزا نے کہا کہ جب بھی انہوں نے انڈیا میں مقابلوں میں حصہ لیا کوئی نہ کوئی تنازعہ کھڑا ہو گیا۔ وہ آئندہ ماہ بنگلور اوپن میں حصہ نہیں لیں گی۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ آسٹریلیا میں انڈیا کے پرچم کی توہین کے الزام کے بعد وہ تقریباً کھیل چھوڑنے کا فیصلہ کر چکی تھیں۔ آسٹریلیا میں ایک تصویر شائع ہوئی جس میں انہیں انڈیا کے پرچم کی طرف پاؤں کرکےبیٹھےدکھایاگیا۔
انہوں نے کہا کہ ان کہ مینیجر نے انہیں مقابلے میں حصہ نہ لینے کا مشورہ دیا
ہے۔ انہوں نے این ڈی ٹی وی چینل پر انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بنگلور اوپن میں حصہ نہ لینا انتہائی رد عمل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی صورتحال سے نمٹنا آسان نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ ہفتوں میں انہیں شدید مایوسی کا سامنا رہا ہے۔
حیدرآباد میں پولیس نے ان کے خلاف ایک مسجد میں ایک اشتہار کی فلمبندی کے بعد ان پر در اندازی کی مقدمہ درج کیا ہے۔ ثانیہ مرزا کے لباس کی وجہ سے انڈیا میں انہیں مسلمانوں کے ایک طبقے کی طرف سے تنقید کابھی سامنارہاہے۔
Leave a reply
You must be logged in to post a comment.